دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، ڈاکٹر خالد محمود امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر
No image مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی کارکنان مہم تیز کریں،کرپٹ نظام اور نا اہل سیاسی قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جماعت اسلامی کے پاس متبادل قیادت موجود ہے،ہندوستان کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت علما کرام کو گرفتار کر کے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے،وقف املاک پر قبضہ اسلام میں کھلی مداخلت ہے،او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان پر دبائو ڈالیں تا کہ ہندوستان کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی مظفرآباد کے زیر اہتمام بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان،سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان ضلع راولپنڈی عثمان آکاش،امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد لطیف عباسی،راجہ آفتاب،عبدالصمد،شیخ منظور سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکمران پارٹیوں کی قیادت ہمیں بتائے کہ انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق کے لیے کیا کیا ہے کشمیر بینک ابھی شیڈولڈ بینک کیوں نہیں بن سکا،کشمیریوں کو ڈیمزکی رائلٹی کیوں نہیں مل سکی واٹر یوزر چارجز کیوں نہیں مل رہے یہ سوال پوچھنے کا ہم حق رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کو صوبوں سے زیادہ حقوق دئیے جائیں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کی بجائے مزید بجٹ دیا جائے تا کہ یہ خطے ترقی کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے رول ماڈل بنیں۔
واپس کریں