دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پرائمری اسکول 30 ستمبر سے کھولنے کی اجازت، کل سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز کا آغاز
No image اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے 30 ستمبر سے پرائمری سکول کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ابتدائی فیصلے کے مطابق پرائمری اسکولوں کو بھی 30 ستمبر سے تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی، سندھ نے ایک ہفتہ مزید نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر تمام صوبے ایک ہی وقت میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کرتے۔وفاقی وزیر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاسز کو کھولا جائے۔انہوں نے والدین اور سکول انتظامیہ حفاظتی انتظامات پر توجہ دیں۔
قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھلونے کی اجازت دے دی، جس کے تحت کل چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہوگا۔اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکریٹری تعلیم بھی شریک تھے۔پرائمری سکول30 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔

واپس کریں