دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا قومی اور علاقائی سطح کی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے فوڈ پیک امداد کا عطیہ
No image اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے ذریعے قومی اور علاقائی سطح کی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے فوڈ پیک امداد کا عطیہ دیا ہے۔اتوار کو یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، جس نے سڑکوں کے رابطوں، بنیادی ڈھانچے اور خوراک کی فراہمی کے سلسلے کو بھاری نقصان پہنچا کر ہر سطح پر ان کی روزی روٹی کو متاثر کیا۔ریلیز میں کہا گیا کہ ملک کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں چین نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کو مالی امداد، طبی خدمات، خیموں، ضرورت مندوں کے لیے خوراک اور ہر قسم کی مدد فراہم کی۔
سیلاب سے متعلق امدادکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سفارت خانے کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کو فوڈ پیک عطیہ کیا۔چینی سفارت خانے کے ذریعےکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ سے سیلاب سے متعلق امداد حاصل کرنے والی سیاسی جماعتوں میں ،جمہوری وطن پارٹی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی)، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی)، بلوچستان عوامی پارٹی عوامی نیشنل، ایم کیو ایم اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ادارہ آنے والے دنوں میں دیگر پارٹیوں کو مزید فوڈ پیک امداد فراہم کرنے کے عمل میں ہے۔یہ فوڈ پیک کوئٹہ شہر کے مختلف متاثرہ علاقوں پشتون آباد، حنا اراک، سریاب، مری آباد، ہزارہ ٹاؤن، قلات، خاران، نصیر آباد، جعفرآباد، اوستہ محمد، کراچی، حیدرآباد، چارسدہ، پشاور اور کئی دیگر علاقوں میں عطیہ کیے گئے۔اس امداد کے ہزاروں وصول کنندگان نے پاکستان اور چین کی حقیقی، مضبوط اور لازوال دوستی اور رفاقت پر بھروسہ کیا ہے اور دونوں برادر ممالک کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیں ان سیاسی جماعتوں کی قیادت اور متعلقہ علاقوں کے عوام نے چینی عوام کی بروقت تعاون پر ان کاشکریہ ادا کیا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ اپنے شہریوں کی بہتری کے لیے ایک ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور کام کریں گے۔


واپس کریں