دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سعودی ولی عہد شہزادہ سلیمان ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تقریب میںشرکت نہیں کریں گے،سعودی عرب کی نمائندگی شہزادہ ترکی بن محمد کریں گے
No image لندن (کشیر رپورٹ) سعودی عرب کے حقیقی حکمران، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے برطانوی دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ عبداللہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کریں گے۔برطانوی روزنامہ ' دی گارڈین'' کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی تقریب میں سعودی عرب کی نمائندگی شہزادہ ترکی بن محمد السعود کریں گے۔ شہزادہ ترکی وزیر مملکت ہیں اور 2018 سے کابینہ کے رکن ہیں۔ وہ مرحوم شاہ فہد کے پوتے ہیں اور نئی نسل کا حصہ ہیں جنہیں شہزادہ محمد نے اقتدار میں لایا ہے۔برطانیہ نے اپنے اتحادیوں کے سربراہان مملکت کو شرکت کے لیے مدعو کیا ہے لیکن یہ ان ممالک پر منحصر ہے کہ ان کی طرف سے کون شرکت کرتا ہے۔
واپس کریں