دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چین کے وزیر دفاع کی ملاقات
No image بیجنگ(کشیر رپورٹ) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چین کے وزیر دفاع کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔آرمی چیف سے ملاقات کے دوران چینی وزیرِ دفاع نے کہا کہ چین پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔چینی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزیرِ دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے چین کے وزیرِ دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ چین کے دورے کے موقع پر چین کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کو100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔چینی حکومت متاثرینِ سیلاب کے لیے 300 ملین یوان دے گی جبکہ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔چین سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گا۔سیلاب زدگان کے لیے چینی امداد 15 ارب 80 کروڑ روپے ہے۔
واپس کریں