دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان فوج ابھرتے ہوئے چیلنجز اور علاقائی خطرات سے دوچار، بھرپور ردعمل کے لئے تیار ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
No image جہلم۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان فوج ابھرتے ہوئے چیلنجز اور علاقائی خطرات سے دوچار ہے،ملکی دفاع کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر ہماری پوری توجہ مرکوز ہے اور خود مختاری کو درپیش خطرات کے خلاف بھرپور ردعمل کے لئے تیار ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 'وی ٹی فور' ٹینک کی جنگی مشق کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی علاقائی سا لمیت کے لئے جدید میدان جنگ کی ضروریات کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت ، آپریشنل تیاری اور اعلی ترین تربیت کے معیار کے لئے فوجیوں کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا، آرمی چیف نے جدید ترین صلاحیتوں کے حامل ٹینک' وی ٹی فور' کی جنگی مہارت کا معائنہ کیا۔'آئی ایس پی آر ' کے مطابق چائنیز اوریجن کے تھرڈ جنریشن مین بیٹل ٹینک وی ٹی فور کو اسٹرائیک فارمیشنز میں شمولیت کے بعد دشمن پرحملوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمر پروٹیکشن، فائر پاور اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے وی ٹی فور کا موازنہ دنیا میں کسی بھی جدید ٹینک سے کیا جا سکتا ہے، وی ٹی فور آرمڈ کور میں الخالد ون کے بعد ایک اور اضافہ ہے۔اس ٹینک کو شامل کرنے کے بعد جارحانہ کردار میں استعمال کیا جائے گا ۔
واپس کریں