دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں علماء کی گرفتاریوں کی مذمت، کشمیریوں کو حق خودرایت دلایا جائے۔سردار عتیق احمد خان
No image مظفرآباد /دھیرکوٹ (پ ر ) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے کشمیر ی علماء اکرام غیر قانونی نظر بندی کی مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کی منفرد مذہبی ، ثقافتی شناخت سے محروم کرنے کی ایک اور ہندوستانی کوشش ہے کشمیری علماء کی کالے قانون پبلک سیفٹی (PSA)کے تحت گرفتاریاں جو تمام بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں ہے ، اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ، ان خیلات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز غازی آباد میں مجاہد اول ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مولانا عبدالرشید داودی ، مولانا مشتا ق احمد ،ویری اور جامت اسلامی کے پانچ اراکین کے سمیت متماز علماء دین کی جبری گرفتاری اور غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں ان گرفتاریوں سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ہندوستانی فورس بے گناہ کشمیریوں کی انسانی حقو ق سلب کرنے کے لیے کس حد تک گر سکتے ہیں، ان سیاسی گرفتاریوں کا مقصد واضح طور پر مقبوضہ جموں کشمیر کے مسلمانوں کی آواز کو دبانا ہے اور انہیں دیوار کے ساتھ کے ساتھ لگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الااقوامی برداری سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ ہندوستان میں بی جی پی اور آر ۔ایس ۔ایس ،گٹھ جوڑ کی عماء پر بڑھتے ہوئے اسلامی فوبیا کے رجان کا نوٹس لے جس کا مقصد ہندوستان کے مسلمانوں دبانا نہیں ،اور انہیں آزادنہ طور پر انے عقیدے پر عمل کرنے سے روکنا اور ان کی عبادت گاہوں پر حملہ کرنا ہے انہوں نے مذید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیریوں کی قربنایاں ناقابل فراموش ہیں مقبوضہ کشمیر کے غیور با سیوں اور حریت قیاست نے تمام مظالم برادشت کیے، مگر ہندوستان کے سامنے سر نہیں جھکایا ، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے کشمیریوںکو حق خودرایت دلایا جائے۔
دریں اثناء قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان مظفرآباد سٹیٹ گیسٹ ہائوس میں سردار رفیق عباسی ، سردار رشید خان ، سجاد انور عباسی ، خضر حیا ت خان نے ملاقات کی ملاقات کے دورا ن آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ،بعدازاں سردارعتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے آرگنائزر میر رضوان الرحمن ایڈو کیٹ کے دعوت ولمیہ میں شرکت کی اس مو قع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہر النساء ،سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک ، سا بق امید وار سمعیہ ساجد راجہ چئیرمین سردار عثمان علی خان ، سٹی صدر مسلم کانفرنس شیخ مقصود احمد ،سجاد انور عباسی سمیت مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظفرآباد کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد قائد مسلم کانفرنس غازی آباد روانہ ہو گئے ۔
واپس کریں