دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وادی نیلم میں جنگل سے ایندھن کے لئے لکڑی جمع کرنے والے دونوجوان بھائی جنگی جانور کا شکار بن گئے
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ)مظفر آباد ڈویژن کے ضلع نیلم کے ضلعی ہیڈ کواٹر اٹھمقام کے قریب ایک گائوں میں دو نوجوان بھائی جنگل سے لکڑیاں اکٹھی کرتے ہوئے کسی خونخوار جانور کا شکار بن کر ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق وادی نیلم کے ایک گائوں پالڑی کے 20 اور 16 سال عمر کے دو بھائی جنگل میں لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے کہ کسی جانور کا نشانہ بن گئے۔ شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں کسی گوشت خور جانور نے ہلاک کیا ہے اور ممکنہ طور پر وہ جانور چیتا ہو سکتا ہے۔ وادی نیلم میںریچھ بھی پائے جاتے ہیں۔وہ نوجوان ایندھن کے لئے جنگل سے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے۔واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کی طرف سے سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول پہ خار دار تاروں کی باڑ کی تنصیب سے جنگلی جانو روں کی آمد و رفت کے قدرتی راستے بند ہو گئے ہیں اور اس وجہ سے جنگلی جانور اکثر آبادی والے علاقوں کے قریب آ جاتے ہیں۔
واپس کریں