دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی )20ستمبر2022۔چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے کہا ہے کہ سیکرٹریز حکومت اپنے اور ماتحت محکمہ جات کے آفیسران میں کام کی تقسیم کریں اور سالانہ کیلنڈر بنائیں جس کے ذریعے ہر آفیسر کے فرائض منصبی کا تعین ہو، ٹارگٹ سیٹ کریں اور اس کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، گورننس کو بہتر بنانے اور عوام کے مسائل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، دفاتر میں رولز و ریگولیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے منگل کے روز سیکرٹریز کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان،، ایڈیشن چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ اور متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز حکومت نے شرکت کی۔ آزادکشمیر کے ڈویژن کمشنر ز نے ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے کہا کہ جن محکمہ جات کا براہ راست تعلق عوام سے ہوتا ہے انہیں عوام کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریز حکومت اپنے ماتحت محکمہ جات میں ڈسپلن کی کمی کو دور کریں،، چین آف کمانڈ میں بہتری لائیں تاکہ فرائض منصبی میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سزا وجزا کا نظام بہتر بنایا جائے تاکہ حکومتی مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات عدالتی کیسز کی بروقت اور فوری یکسوئی کے لیے اقدامات کریں، محکمہ جات کے فوکل پرسن، تمام لیگل آفیسران کو محکمانہ جواب بروقت دیں تاکہ عدالتی سے کیسز بروقت یکسو کروائے جا سکیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سیکرٹریز حکومت آڈٹ رپورٹس کی یکسوئی کے لیے محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس بروقت منعقد کروانے کا بندوبست کریں تاکہ آڈٹ رپورٹس اسی فورم پر یکسو ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریز حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کے اختتام پر گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،چیف سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پرا نے والی شکایات کا فوری جواب دے کر یکسو کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے آزادکشمیر کے ملازمین کا ڈیٹا کا پروفارمہ تمام سیکرٹریٹ ہاء کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ کے تحت محکمہ جات آن پروفارمہ مکمل کر کے آئی ٹی بورڈ کو ارسال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لیگل آفیسر یا بالا آفیسران عدالت میں محکمانہ موقف کے خلاف جاتا ہے تو اس کی باضابطہ نشاندہی کی جائے۔
واپس کریں