دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مڈل آڈر بیٹسمینوں کی ایک بار پھر ناکامی ، غیر موثر بائولنگ سے پاکستان شکست سے دوچار، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی 6وکٹوں سے کامیابی
No image کراچی (کشیر رپورٹ) انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو با آسانی 6وکٹوں سے شکست دے دی،پاکستان کی مڈل آڈر بیٹنگ کی ناکامی اور غیر موثر بائولنگ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کے پہلے میچ میں ایک بار پھر پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ کی ناکامی ایک بڑے مسئلے کے طور پر درپیش نظر آئی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپنگ اچھی رہی اور پاور پلے کے چھ اوورز میں پاکستان نے 51رن بنا لئے ،تاہم اس کے بعد بابر اعظم 24بالز پہ31رن بنا کر سپن بائولر راشد کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے،ون ڈائون پہ آنے والے حیدر علی بھی 13بالز پہ 11رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے،شان مسعود 7،افتخار28محمد نواز4اور محمد رضوان نے36بالز پہ68رن بنائے۔نسیم شاہ پہلی بال پہ ہی آئوٹ ہو گئے۔یوں پاکستان کی بیٹنگ 7وکٹ کے نقصان پہ158تک محدود ہو گئی۔پہلے 12اوور میں نظر آ رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم 180سے زیادہ سکور بنا لی گی لیکن ایک بار پھر مڈل آڈر بیٹسمینوں کے ناکام رہنے سے پاکستانی اننگ 158تک محدود ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے لوک وڈ نے 4اوور میں24رن دے کر4،عادل رشید نے 4اوور میں 27رن دے کر2 ، معین علی نے 2اوور میں23رن دے کر ایک اور سام کرآن نے4اوور میں 30رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو پہلی کامیابی شاہ نواز دھانی نے دلائی، انہوں نے انگلش بیٹسمین فل سالٹ کو حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرا دیا، سالٹ نے 10بالز پہ 10رن بنائے۔ پاور پلے کے 6اوورزمیں انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پہ 47رن بنائے۔عثمان قادر کی پہلی بال پہ چھکا مارنے کے بعد دوسری بال پہ ڈیوڈ ملان بولڈ ہو گئے، ملان نے 15بالز پہ20رن بنائے۔11ویں اوور میں عثمان حیدر کی دوسری بال پہ شام مسعود نے بین ڈوکیٹ کا کیچ چھوڑ دیا،اگلی بال پہ چوکا لگا اور چوتھی بال پہ بین ایورس شاٹ مارنے کی کوشش میں ایل بی ڈبیلو آئوٹ ہو گئے،بین نے16بالز پہ21رن بنائے۔یوں87رن پہ انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی۔14ویں اوور کے اختتام پہ انگلینڈ کا سکور 3وکٹوں کے نقصان پہ107ہو گیا۔15واں اوور دھانی نے شروع کیا اور پہلی بال پہ ہی چوکا لگ گیا،اس اوور میں دھانی کو تین چوکے لگے اور انہوں نے 15رن دیئے۔حارث روئوف کے 17ویں اوور کی چوتھی بال پہ ایلکس ہیلز کیچ آئوٹ ہو گئے ، ہیلز نے 40بالز پہ 53رن بنائے ۔17ویں اوور کے اختتام پہ انگلینڈ کا سکور4وکٹوں کے نقصان پہ143ہو گیا۔اب انگلینڈ کو 18بالز پہ18رن کی ضرورت تھی۔18اوور نسیم شاہ کرنے آئے جو ان کا چوتھا اوور تھا، دوسری بال پہ انہیں چوکا لگا گیا۔18ویں اوور کے اختتام پہ انگلینڈ کو محض10رن کی ضرورت تھی۔19ویں اوور کی حارث روئوف کی پہلی بال پہ ہی بروک نے چوکا لگادیا،اگلی بال پہ سنگل،تیسری بال پہ معین علی بیٹ ہوئے،اگلی بال پہ سنگل۔ دھانی آخری اوور کرانے آئے ،پہلی بال بیٹ کرائی اور اگلی بال پہ چوکا لگ گیا اور یوں انگلینڈ نے آسانی سے یہ میچ 6وکٹوں سے جیت لیا۔بروک 42رن اور معین علی 7رن پہ ناٹ آئوٹ رہے۔ عثمان قادر نے 4اوور میں36رن دے کر 2، حارث نے 4اوور میں23رن دے کر ایک، دھانی نے تین اوور دو بالوں پہ 38رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی، نسیم شاہ سب سے مہنگے بائولر ثابت ہوئے ، نسیم شاہ نے4اوور میں 41رن دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے، محمد نواز نے 4اوور میں 20رن دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
واپس کریں