دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو ایک کرکے با اختیار نظام حکومت دیا جائے،مقبوضہ کشمیر کے دو نوجوانوں کو یہاں رکھنا مشکل تو آزاد کشمیر بھیجا جائے، سراج الحق اور ڈاکٹر خالد محمود کی پریس کانفرنس
No image گلگت ( کشیر رپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ وفاقی حکومت بیرونی امداد کا غیر معمولی حصہ گلگت بلتستان کے متاثرین سیلاب کے لیے فراہم کرے،حکومت نے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے جو رقم دینے کا اعلان کیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے مرکزی حکومت ،گلگت بلتستان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرے،،گلگت بلتستان انسانی اور قدروتی وسائل سے مالامال ہے ،یہاں سے 50ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ،حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کو ڈیمز کی رائلٹی صوبوں سے زیادہ فراہم کرے،مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک ریاست کے آزاد خطوں کو باہم مربوط کرکے بااختیار اور باوقار نظام حکومت دیاجائے،وزیرا عظم پاکستان کا چیف آف آرمی اسٹاف کی تقریری کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے،ان خیالات کااظہارانھوںنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان سیکرٹری جنرل تنویر انور،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان ا نظام الدین بھی موجود تھے۔
جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمو دخان نے صحافیوں کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیرطرز کا اسٹیٹس دیا جائے،دونوں خطوں کا صدر ایک ہووزیر اعظم دو ہوں سپریم کورٹ ایک ہو،صدر ایک بار گلگت بلتستان سے ایک بار آزاد کشمیرسے ہو،مقبوضہ کشمیرسے آنے والے دو نوجوانوں کو یہاں رکھنا مشکل ہوتو آزاد کشمیربھیج دی جائے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاکہ سیلاب کی آفت آنے کے بعد سے اب تک کوئی جگہ ایسی نہیں ہے جہاں میں پہنچا نہ ہوں،جہاں بھی گیا الخدمت فائونڈیشن کے رضاکار خدمت میں مصروف دیکھے متاثرین نے الخدمت فائونڈیشن کو ایک نعمت اور رضاکاروں کے جذبے کو سلام پیش کیا،میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میرے رضا کار چوبیس گھنٹے متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں،متاثرین کی بحالی تک خدمت جاری رکھیںگے،مرکزی حکومت اور صوبائی حکومتیں امداد کاموں کو تیز کریںمحض اعلانات ا ور نمائشی اقدامات کی بجائے عملی کام کیاجائے ایک ایک ٹینٹ میں بڑے خاندان کیسے رہ سکتے ہیں،متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیںمرکزی او رصوبائی حکومتیں متاثرین کی امداد کی رقم میں اضافہ کریں،متاثرین کو اتنی رقم فراہم کی جائے جس سے وہ مکمل بحال ہوسکیں،بلاسود قرضے دیے جائیںتاکہ کارروبار زندگی دوبارہ چل سکے بیرون امداد کو سیاسی بنیادی کی بجائے اصل مستحقین تک پہنچائی جائے،سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ہر محاذ پر ملک وملت کی خدمت کررہی ہے کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہوتو ملک کیسے سلامت رہ سکتاہے،کشمیرکو ہندوستان کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانا پاکستان کی ذمہ داری ہے ،کشمیرمحض اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہوگا۔عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں کشمیرکو آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیںگے۔

واپس کریں