دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں سینما گھر کھول رہی ہے جبکہ سرینگر کی جامع مسجد کو بند رکھا ہو اہے، اویسی
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کی ہندوستانی انتظامیہ کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے اس بیان پہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے کہ جس میں اویسی نے کہا ہے کہ پلوامہ اور شوپیاں میں سینما گھر کھول رہے ہو اور سرینگر کی جامع مسجد کو بند کر کے رکھا ہوا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے اویسی کے اس بیان کے جواب میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اویسی کشمیر سے دورہیں، اس لئے انہیں کشمیر کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فلموں اور سینما گھروں کو کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کے خلاف پروپیگنڈے کے ایک حربے کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے۔
واپس کریں