وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ہاتھوں سدھنوتی میں متعددترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد
No image پلندری(31مئی2021)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا دورہ سدھنوتی،اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے 22کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منگ، 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والا چھلاڑ پل کا افتتاح کیا جبکہ سوا ہ کراس تا گوئیں نالہ 3.50 کلومیٹر سڑک مالیت 77.017 ملین، گوئیں نالہ تا منگ نکہ بازار 11 کلومیٹر سڑک مالیت 222.662 ملین روپے، تھوراڑ کراس تا اندروٹ بٹہ نی راہ 3 کلومیٹر سڑک مالیت 3 کروڑ 13 لاکھ روپے، منگ تا اندروٹ 4 کلومیٹر سڑک مالیت 70.456 ملین اور حاجی صحبت علی میموریل آر ایچ سی پتن شیر خان مالیت 135.215 ملین روپے کی لاگت کے منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھا۔عوام علاقہ پلندری کی جانب سے وزیراعظم راجہ محمد فارو ق حیدرخان کو خراج تحسین۔اس موقع پر وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر، مشیر حکومت نسیم سرفراز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر84ہزار مربع میل ناقابل تقسیم وحدت رہے گی‘اسے تقسیم نہیں ہونے دینگے،یہ کوئی بنی گالہ کی زمین نہیں، جس طرح منگ کے شہداء نے اپنی جانیں دیں‘ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلیں گے۔لوٹوں پر مشتمل حکومت کبھی کامیاب نہیں ہوتی، عمران خان کو صرف 11کھلاڑیوں کا لیڈ کرنے کا تجربہ ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی، الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار صرف آزادکشمیر اسمبلی کے پاس ہے۔عمران خان بحیثیت وزیراعظم پاکستان ہمارے لیے قابل احترام ہیں،پارٹی چیئرمین کی صورت میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، میرے والد محترم نے پلندری جیل میں جمہوریت کیلئے جیل کاٹی۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بے مثال تعمیر وترقی محمد نواز شریف کی وجہ سے ہوئی،نواز شریف نے ہمارا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا اور یہاں تعمیرترقی کے عمل کا آغاز ہوا۔ مسلم لیگ ن نے ترقیاتی فنڈز کا سوفیصد تصرف یقینی بنایا، تمام حلقوں میں بلاتخصیص فنڈز فراہم کیے تاکہ عوام کو سہولیات میسرآئیں۔ جب تک نیا وزیراعظم نہیں آتا اختیارات کے ساتھ وزیراعظم رہوں گا، منصفانہ انتخابات کیلئے تمام وسائل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمارے حصہ میں 3.64 اضافہ کیا، جس دن وزیراعظم بنا ادھار لیکر لاہور کا دورہ کیا آج اللہ کے فضل و کرم سے خود کفیل ہیں،، 13ویں ترمیم لائی جسکی وجہ سے ہمارا دیرینہ مسائل حل ہوئے،ہم ختم نبوت کو آئین کا حصہ بنایا۔وزیراعظم نے کہاکہ بیوا?ں اور یتیموں کی کفالت کیلئے مسلم لیگ ن نے فنڈقائم کیا، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے ہر شعبہ میں بہتری لائی، سسٹم کو بہتر کیا۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ایک روپے کا بھی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا، ہم نے نہ کرپشن کی نہ کرنے دی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے پاس اختیار ہے کہ وہ جس کو چاہیں اپنے نمائندہ منتخب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ کے لوگوں کی تحریک آزادی میں قربانیوں کی شاندار داستان ہے، نجیب نقی سے ہمیشہ مشورہ کرتا ہوں، عوام آئندہ الیکشن میں انہیں کامیاب کروائیں۔
٭٭٭٭٭٭

واپس کریں