مسلم لیگ ن انتخابات میں شاندار کامیابی سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی، طارق فاروق چودھری
No image پنجیڑی(01جون 2021)سینئروزیر حکومت آزاد کشمیر، سینئر ناءب صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیرچوہدری طارق فاروق نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ ور حکومت میں آزاد کشمیر کو تعمیرو ترقی کے حوالے سے ایک مثالی خظہ بنانے کے لئے عملی اقدامات کر کے بلاتخصیص تعمیرو ترقی کی مظبوط بنیادیں رکھ دی ہیں، مسلم لیگ ن کے عہدے داران و کارکنان اپنی کارکردگی کو عوام تک اجاگر کریں ار انتخابات میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ عوام کے پاس جائیں ، مسلم لیگ ن انتخابات میں ایک بار پھر شاندار کامیابی ے ساتھ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گی۔ وہ یہاں مسلم لیگ ن کے چئیرمین تنظیمی بورڈ فدا حسین کیانی کی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن کے عہدے داروں اور کارکنان سے بات چیت کر رہے تھے۔
چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ عوام نے ایل اے 7 سے ہمیں منتخب کرکے بھیجا ہم نے اسکا حق ادا کیا ہے,بھمبرسمیت ریاست بھر میں عوام کی خدمت کی ہے ، شاہرات ، ادارے ,میگاپراجیکٹس دئیے.اجتماعی نوعیت کے ان منصوبہ جات کی تکمیل سے ہرسیاسی جماعت سے وابستہ لوگ مستفید ہوتے ہیں.ہم نے بلاتفریق عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر صدر ن لیگ حلقہ بھمبر راجہ اظہر اقبال،سابق صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، جنرل سیکرٹری یونین کونسل پنجیڑی راجہ فیصل صغیر، مسلم لیگ کے رہنما راجہ محمد آزاد خان ، راجہ ارسلان امتیاز، راجہ عنصر محمود، راجہ مبارز علی ، راجہ جنید علی ، راجہ قمرالزمان، راجہ افضل اقبال، اوردیگررہنما موجود تھے۔
چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریاستی تشخص کو ہر صورت قائم رکھا اور اس پر آنچ نہیں آنے دی۔ مسلم لیگ ن کے چئیرمین تنظیمی بورڈ فدا حسین کیانی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری طارق فاروق نہ صرف ضلع بھمبر کی تعمیرو ترقی کے ہیرو ہیں بلکہ انہوں نے آزاد کشمیر بھر میں عوم کی خدمت کی ہے ۔ فدا کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عہدے داران کو اس بات پر فخر ہے کہ انہیں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میسر ہے جو ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کی ایک مظبوط اور طاقتور آواز ہیں۔آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

واپس کریں