دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں دو دن میں 2ہندوستانی فوجیوں کی خود کشی
No image جموں( کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سانبہ علاقے میں ایک ہندوستانی فوجی نے 7جولائی کی صبح اپنی ہی رائفل سے گولی چلا کر خود کشی کر لی۔6جولائی کو سانبہ علاقے میں ہی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک فوجی نے بھی خود کشی کر لی تھی۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کے دوران بڑی تعداد میں ہندوستانی فوجی خود کشی کر چکے ہیں اور ہندوستانی فوج کئی اقدامات کے باوجود اپنے فوجیوں میں خود کشی کے رجحان پر قابو پانے میں ناکام چلی آ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سانبہ کے فوجی کیمپ میں تعینات فوجی دومبال ساکن مہاراشٹرنے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خود کشی کر لی۔فوجی حکام کے مطابق جموں کے سانبہ ضلع میں فوجی کیمپ میں تعینات اہلکار نے جمعے کی صبح دوران ڈیوٹی اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔اسے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ ہندوستانی فوجی کی طرف سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجی دن رات جاری مسلسل فوجی آپریشنوں کی وجہ سے شدید دبائو کا شکار ہیں اور ان میں بد دلی پائی جاتی ہے۔
واپس کریں