دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد صادق خان مسلسل تیسری بار بھاری اکثریت سے لندن کے میئر منتخب ہو گئے
No image لندن( کشیر رپورٹ) پاکستانی نژاد صادق خان مسلسل تیسری بار برطانوی دارلحکومت لندن کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ لیبر پارٹی کے صادق خان نے کنزر ویٹو امیدوار سوزن ہال کو پونے تین لاکھ ووٹوں کی سبقت سے شکست دی۔ صادق خان نے 10لاکھ88ہزار225جبکہ سوزن ہال نے 8لاکھ12ہزار397ووٹ لئے۔ لیبر پارٹی کے صادق خان کی کامیابی کو اسی سال ہونے والے انتخابات کے تناظر میں برطانوی وزیر اعظم ، کنزر ویٹو پارٹی کے رشی سنک کے لئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔صادق خان نے 43.8 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ کل 13افراد میئر بننے کے مقابلے میں شامل تھے۔کامیابی کے اعلان کے بعد صادق خان نے کہا کہ تیسری مدت کے لیے منتخب ہونا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے لیکن آج کا دن تاریخ بنانے کا نہیں بلکہ یہ ہمارے مستقبل کی تشکیل کے بارے میں ہے۔فتح کے بعد53سالہ صادق خان نے اہلیان لندن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا اعزاز رہا ہے کہ میں جس شہر سے محبت کرتا ہوں اس کی خدمت کرنا۔پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی جیت کو کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ برطانیہ میں اس سال ہی عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ دارالحکومت لندن کے میئر کا عہدہ بہت اہم ہے۔ لندن میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کے طرز زندگی سے متعلق تمام فیصلے میئر کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔بھارت نژاد تاجر ترون گلاٹی 24,702 ووٹ حاصل کر کے 10 ویں نمبر پر رہے۔
واپس کریں