دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حملہ کرنے کی تاک میں
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی مودی حکومت پاکستان کے خلاف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جنگی کاروائیوں کی تیاری میں مصروف ہے۔ ہندوستانی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے تمام آپشنز پہ غور کر ہی ہے۔ہندوستان کے نے سی این این-نیوز18 نے اعلی حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک آپشن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فوجیں داخل کرنے کا ہے جہاں( ان کے بقول)جہاں کے لوگ رو رو کر ہندوستان سے الحاق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ہندوستان کی مودی حکومت پاکستان کے سنگین داخلی مسائل اور ہندوستان کے آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لئے پاکستان کے خلاف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی فوجی ایڈونچر کرنے کی کوشش میں ہے۔
واپس کریں