دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جامع مسجد سرینگرکے باہر ہندوستان سے آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنے پر ہندوستانی پولیس نے10نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) ہندوستانی فوج نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہندوستان سے آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر کم از کم10نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے نوجوانوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت سخت ترین کاروائی کی جا رہی ہے اور انہیں جیل میں قید کر دیا جائے گا۔ان کم عمر نوجوانوں کو سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع جامع مسجد کے باہر ہندوستان کے خلاف نعرے لگانے پہ گرفتا رکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے سینئر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4سال کی نظر بندی کے بعد جمعہ کو قید سے رہا کیا جس کے بعد انہوں نے جامع مسجد میں نماز جمعہ سے پہلے خطبہ دیا اور انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے جس کی تصدیق عالمی برادری کر چکی ہے اور اس کا حل صرف اور صرف پرامن بات چیت سے ممکن ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے جیلوں میں قید سیاسی رہنمائوں، انسانی حقوق کے رضاکاروں اور نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
واپس کریں