دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حریت کانفرنس کو متحرک کرنے کی کوشش کرنے والے لبریشن فرنٹ اور دیگر آزادی پسندوں کی ' ٹاڈا' عدالت میں ضمانت کی درخواست مسترد
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)سرینگر میں ہندوستان کی ' ٹاڈا' عدالت نے لبریشن فرنٹ اور چند دیگر آزادی پسندوں کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔12سے زائد ان آزادی پسند سیاسی افراد کو اسی سال جولائی میں سرینگر کے ایک ہوٹل میں ایک اجلاس کے دوران گرفتار کیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی میں سرینگر کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارتے ہوئے 12سے زائدلبریشن فرنٹ اور سابقہ علیحدگی پسندوں کوایک ملاقات کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھااور25جولائی کو ' ٹاڈا' عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ہندوستانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے لبریشن فرنٹ اور دیگر آزادی پسند حریت کانفرنس کو بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
واپس کریں