دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر ، پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں LOCپہ تعینات انڈین فوجی نے اپنی ہی رائفل سے فائر کر کے خود کشی کر لی
No image پونچھ( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک انڈین فوجی نے اپنی ہی رائفل سے فائر کر کے خود کشی کر لی۔ تحصیل مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں لائین آف کنٹرول پہ تعینات انڈین فوجی امرت پال سنگھ نے بدھ کو ڈیوٹی کے دوران اپنی رائفل سے فائر کر کے خود کشی کر لی۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریگولر آرمی سمیت تقریبا دس لاکھ فورسز تعینات ہیں اور آئے روز انڈین فورسز اہلکار وں کی طرف سے خود کشی اور باہمی لڑائیوں میں ہلاکتوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
گزشتہ تیس سال کے دوران ہزاروں کی تعداد میں انڈین فوجی خود کشی اور باہمی جھگڑوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں 1989سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور چارٹر کے مطابق حل کئے جانے کے مطالبے میں کشمیریوں کی مسلح مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری انڈین فورسز کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔ کشمیری فریڈم فائٹرز کے ہاتھوں مارے جانے والے انڈین فورسز کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔
واپس کریں