دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے والوں کو سبق سکھایا جائے، مقبوضہ کشمیر میں بھی ' آر ایس ایس ' کی تنظیم سازی کی جائے۔ RSSلیڈر موہن بھاگوت
No image جموں( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی ہندو انتہا پسند تنظیم ' راشٹریہ سیوک سنگھ' (آر ایس ایس) نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کی تحریک چلانے والوں کو سبق سکھانے کی دھمکی دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھی ' آر ایس ایس' کی تنظیم سازی کی کوششیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ' آر ایس ایس ' کے لیڈر ڈاکٹر موہن بھاگوت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے کے اختتام پہ کٹھوعہ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ' آر ایس ایس ' کی تنظیم سازی کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں جن لوگوں نے ہندوستان کا برا سوچتے ہوئے ہندوستان سے الگ ہونے کی کوشش کی، انہیں سبق سکھانا ضروری ہے۔
' آر ایس ایس' کے لیڈر نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں ' آر ایس ایس' کی تنظیم قائم کرنا مشکل ہے تو ' آر ایس ایس ' کو مقبوضہ کشمیر میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنی چاہئیں۔
واپس کریں