دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، ڈوڈہ میں بس گہری کھائی میں گرنے سے40مسافر ہلاک ، متعدد زخمی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈہ علاقے میں بدھ کو ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ڈوڈہ کے علاقے اسار میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں کم از کم50افراد سوار تھے۔ ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج سنیل شرما نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ بس نمبرJK02 CB6555 تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مسافر بسوں کی حالت اچھی نہیں ہے اور ان کی مناسب مینٹیننس بھی نہیں کی جاتی ۔
واپس کریں