دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے حملے میں5ہندوستانی فوجی ہلاک ،2زخمی
No image راجوری( کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں و کشمیر میں راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں کشمیری فریڈم فائٹر ز نے ہندوستانی فوج کی دوگاڑیوں کو نشانہ بنایا جس سے 5ہندوستانی فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے،یہ فوجی علاقے میں جاری ایک آپریشن میں کمک کے طور پر جا رہے تھے۔ہندوستانی فوج حکام نے میڈیا کو بتایا کہ فوج کی آپریشنل ٹیموں کو لے جانے والی فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 5فوجی ہلاک اور 2زخمی ہوئے ۔ کشمیری فریڈم فائٹرز نے فوج کی ایک جیپ اور ایک ٹرک کو نشانہ بنایا۔ آپریشنل ٹیمیں بفلیاز کی طرف جارہی تھیں کہ ا ن کی گاڑیوں پر دنار سوانیہ موڑ کے علاقے میں شدید فائرنگ کی گئی، یہ علاقہ گھنے جنگل سے گھرا ہوا ہے۔
واپس کریں