دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر، راجوری کے بفلیار علاقے میں3دیہاتی ہندوستانی فوج کے تشدد سے ہلاک، ہندوستانی فوج متعدد دیہاتیوں کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے،ہندوستانی فوج کے خلاف دیہاتیوں کا مظاہرہ
No image راجوری( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں راجوری کے بفلیار علاقے میں3دیہاتی ہندوستانی فوج کے شدید تشدد سے ہلاک ہو گئے۔ ہندوستانی فوج نے بفلیار علاقے کے متعدد دیہاتیوں کو حراست میں لیا ہے اور ان کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہندوستانی فوج کے تشدد سے ہلاک کئے جانے والے3مقامی افراد کا تعلق پیر ٹوپا سرنکوٹ سے ہے۔
کشمیری فریڈم فائٹر ز نے اسی علاقے میں ہندوستانی فوج کی دوگاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا جس سے 5ہندوستانی فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے ارد گرد کے کئی دیہاتوں سے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اور انہیں فوجی کیمپوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی دوران ان میں سے 3دیہاتی شدید تشدد سے ہلاک ہو گئے۔ان دیہاتیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی دیہاتوں کے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے ہندوستانی فوج کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
واپس کریں