دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی پسند سیاسی تنظیم مسلم لیگ (جموں و کشمیر) پر پابندی عائد کر دی
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی ایک آزادی پسند سیاسی تنظیم مسلم لیگ جموں وکشمیر پر پابندی عائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تنظیم کے سربراہ مقبوضہ کشمیر کے معروف آزادی پسند رہنما مسرت عالم بٹ ہیں جو درجنوں آزادی پسند سیاسی رہنمائوں کی طرح سالہا سال سے ہندوستانی جیل میں قید ہیں۔مسرت عالم بٹ کو سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ہندوستانی حکومت کا یہ اقدام اس کی اس مسلسل پالیسی کا ایک حصہ ہے جس کے تحت وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پرامن طور پر حل کرنے کے مطالبے کے ساتھ سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی سرگرمیوں کو بھی سخت ترین پابندیوں کا نشانہ بناتی چلی آ رہی ہے۔
ہندوستانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ جموں وکشمیر کی سرگرمیاں ملک کی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔وزارت داخلہ نے کہا کہ مسرت عالم بھٹ دھڑے کی مسلم لیگ کے مقاصد جموں و کشمیر کو بھارت سے آزادی حاصل کرنا ہے اور خطے کو پاکستان کے ساتھ ضم کرنے کے ساتھ ہی اسلامی حکومت قائم کرنا تھا۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ تنظیم کے ارکان علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، پاکستان اور اس کی پراکسی تنظیموں سمیت مختلف ذرائع سے فنڈز جمع کر کے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر پتھر بازی کو جاری رکھنے کے لیے کام کرتے رہے ہیں، تنظیم اور اس کے ارکان ملک کی آئینی اتھارٹی اور سیٹ اپ کی توہین کرتے ہیں۔ ان کی غیر قانونی سرگرمیاں بھارت کی سالمیت، خود مختاری، سلامتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ہندوستانی حکومت نے کہا کہ تنظیم کے چیئرمین مسرت عالم بھٹ خاص طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جو ملک کی سالمیت، خود مختاری، سلامتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے اور یہ کہ مسلم لیگ (جموں و کشمیر) اور اس کے ارکان علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ نظیم دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے اور لوگوں کو جموں و کشمیر میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے پر اکساتی ہے۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس تنظیم کی سرگرمیاں، ''ملک کی یکجہتی، خود مختاری اور سالمیت'' کے خلاف رہی ہیں اور اسے نہیں بخشا جائے گا۔امیت شاہ نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ''وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا پیغام صاف اور واضح ہے کہ جو بھی ہماری قوم کے اتحاد، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کام کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا اور اسے قانون کے مکمل قہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واپس کریں