دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آزادی کی مزاحمتی تحریک میں استعمال ہونے کے الزام میں ایک رہائشی مکان اور ایک کار کو مستقل سرکاری تحویل میں لے لیا۔
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک رہائشی مکان اور ایک کار کو آزادی کی مزاحمتی تحریک میں استعمال ہونے کے الزام کے ساتھ مستقل سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔ہندوستانی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی کی مزاحمتی تحریک میں استعمال ہونے کے الزامات عائید کرتے ہوئے سینکڑوں جائیدادوں کو مستقل سرکاری تحویل میں لے چکی ہے جن میں بڑی تعداد رہائشی مکانات کی ہے۔
: جموں وکشمیر پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان اور ایک کار کو ضبط کیا ہے۔رہائشی مکان کو سیل کر دیا گیا ہے اور اوڑی پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 104/2023 درج ایک کیس کی تحقیقات کے دوران ایک گاڑی (سوفٹ کار) زیر جسٹریشن نمبر CH01AD 9588 کو ضبط کیا گیا۔
واپس کریں