دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادی پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف انڈین ایئر فورس کے4افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت
No image جموں( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے معروف آزادی پسند رہنما یاسین ملک کے خلاف انڈین ایئر فورس کے 4افراد کی ہلاکت کے1990کے مقدمے میں جمعرات کو عدالت میں ہندوستانی انٹیلی جنس محکمے ' سی بی آئی ' کے گواہ نے یاسین ملک کے خلاف گواہی دی۔یاسین ملک تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔ یاسین ملک کو عدالتی سماعت میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک کیا گیا۔انڈین ایئر فورس کے سابق اہلکار اجور اومیشور سنگھ نے عدالت میں کہا کہ یاسین ملک نے 25 جنوری 1990 کو سری نگر شہر کے راولپورہ علاقے میں فائرنگ کر کے ایک سکواڈرن لیڈر سمیت چار IAF اہلکاروں کو ہلاک اور 22 دیگر کو زخمی کیا۔'سی بی آئی' کی وکیل مونیکا کوہلی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک عینی شاہد کے ذریعہ یاسین ملک کی شناخت فائرنگ کے اس واقعہ میں مرکزی شوٹر کے طور پر ایک اہم پیشرفت ہے۔
واپس کریں