دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں طویل جھڑپ،3بھارتی فوجی ہلاک،2حریت پسند شہید
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں کشمیری حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان پندرہ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہنے والی جھڑپ میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے مقام پہ دو حریت پسندوں کی لاشیں نظر آ رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کولگام کے ریڈونی پائیں علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین پیر کی رات کو تصادم شروع ہوا ہے۔ پیر کی شام فوج و کولگام کے ریڈونی علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو۔فوری طور پر محاصرہ میں لے لیااورمحاصرہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی سرچنگ پارٹی پر فائرنگ کی ،سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی۔دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، علاقہ میں سرچ آپریشن جاری جاری ہے ۔ایک اعلی پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ تصادم کے مقام پر دو عسکریت پسندوں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تلاشی جاری ہے
واضح رہے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ عسکریت پسندوں نے آئی اے ایف کی ایک گاڑی سمیت دیگر دو گاڑیاں پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے پورے علاقہ میں سرچ آپریشن چلایا گیا جس میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
واپس کریں