دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کی خواتین اور ٹیکنوکریٹس نشستوں کے لئے امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں
No image اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی کی خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار ان سے درخواستیں طلب کی ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ان سے 28 ستمبر تک درخواست طلب کی ہیں جو 15ہزار روپے کے پے ڈرافٹ کے ساتھ زرداری ہائوس ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے درخواستیں پہلے ہی وصول کی جا چکی ہیں اور امیدواروں کے انٹرویو بھی ہو چکے ہیں۔
واپس کریں