دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے۔' پی ڈی پی ' کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع شوپیاں میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے۔کچھ دن پہلے شوپیاں میں ملی ٹنٹوں نے ایک غیر مقامی ٹورسٹ گائیڈ پر حملہ کیا تو اس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو پکڑا گیا اور ان پر سیفٹی ایکٹ لگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ملک کے مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہاں بات کرنے پر قدغن ہے، خیالات پر پہرہ بٹھا دیا گیا، جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے، یہاں کوئی بات نہیں کر سکتا ہے۔
واپس کریں