دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں 3 افراد کی زمینیں ضبط، تینوں افراد ہندوستانی مظالم کی وجہ سے آزاد کشمیر چلے گئے تھے
No image بارہمولہ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکومت نے گزشتہ تیس سال کے دوران ہندوستانی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر/پاکستان ہجرت کرنے والوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایسے تین افراد کی آراضی کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی اراضی کی صورت میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ضبط کی جانے والی آراضی30کنال15مرلہ ہے اور تینوں اشتہاری آزاد کشمیر چلے گئے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ محمد لطیف ولد شاہ محمد ساکن سلطان داکی 18 کنال 6 مرلہ زمین ، صدر الدین ولد عالم الدین ساکن مادیان کی 9 مرلہ اراضی اور عزیز الدین ولد امام الدین ساکن سنگتنگ گوہالن کی 12 کنال اراضی کو قرق کر دیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران منسلک شدہ جائیدادویں مذکورہ اشتہاری مجرموں کی پائی گئیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی مزاحمتی تحریک میں شامل افراد کی جائیدادوں کو مستقل طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں اس الزام میں جائیدادوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے اور یہ سلسلہ مستقل طور پر جاری ہے۔
واپس کریں