دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت اور پاکستان کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں،باہمی اختلافات کے حتمی حل کے لئے مزاکرات کئے جائیں۔امریکہ
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کے حتمی حل کے لئے مزاکرات کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کیا جائے، امریکہ اس بارے میں دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،وزیر خارجہ بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں تعاون جاری رکھنے ، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کارن اور تجارت میں اضافے اور پاکستان کی اکنامک سیکورٹی کو یقینی بنانے کی بات کی ہے۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ( وزارت خارجہ) کے ترجمان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنی پارٹنر شپ کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تعاون جاری رکھنے کی بات کی ہے، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے ، اکنامک سیکورٹی اور امپاورمنٹ کو یقینی بنانے سے متعلق بات کی ہے۔
امریکی ترجمان دفتر خارجہ نے اس سوال کہ پاکستان نے اپنے ملک میں بھارت کی طرف سے متعدد افراد کو قتل کرنے اور بھارت کے وزیر دفاع کی طرف سے ایسے قتل کی کاروائیوں کو جاری رکھنے کی بات کی ہے تو امریکہ اس صورتحال کو کیسے دیکھتا ہے، کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اس بارے میں میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، امریکہ نے ایسے انڈر لائین الزامات پر کمنٹ نہیں کیا ہے، امریکہ دونوں ملکوں کی حوصلہ افرائی کرتا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں،اورحتمی حل کے لئے ڈائیلاگ کریں۔ واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر کے وجہ سے ہی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔
واپس کریں