دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی واقعہ پہ وزیراعظم تنویر الیاس کا وڈیو بیان
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) وزیر اعظم تنویر الیاس نے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ '' راجہ فاروق حیدر خان صاحب کے پاس ہم حاضر ہوں گے،کیبنٹ جائے گی،سردار فہیم اختر ربانی صاحب ہمارے ساتھ ہوں گے،میں خود جائوں گا، میں نے آج بھی ان سے معذرت کی ،انہوں نے یہ معاملہ ختم کر دیا تھا، ختم کر دینے کے بعد جو معاملہ ختم نہیں کرنا چاہتا،وہ یہ سوچ لے کہ وہ کس کیپسٹی میں ہے،کس پوزیشن میں ہے کہ وہ ختم نہیں کرنے دے رہا،اور ہم اتنی کمزور پوزیشن ، فٹنگ پہ ہیں کہ وہ ڈرامہ رچائیں گے، اس وقت تھوڑے کہے کو زیادہ جانیں،اگر میں مسکراتا رہتا ہوں تو مجھے مسکرانے سے گریز کرنا بھی آتا ہے،یہ بات سمجھنے کی کوشش کریں، جن دو حضرات کو میں یہ بات پہنچانے کی کوشش کر رہا ہوںوہ سن لیں ، سمجھ لیں، میں ہرا یک کی سیاست،اس کے حلقے سے بڑا واقف ہوں،بڑا بخوبی آگاہ ہوں،اور مجھے پتہ ہے کہ ان حلقوں کو کیا پھیرنا ہے ، ان کے اندر جھاڑو پھیرنا ہے کہ وہ حلقے کدھر جائیں، مظفر آباد لوگ بھول جائیں گے، یہ کھاوڑے کولوگ بھول جائیں گے،یہ ذہن میں رکھیں، تو بات یہ ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان صاب کو متنازعہ نہ بنائیں،وہ ریاست کی بڑی شخصیت ہیں، اس ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں، پرانے پارلیمنٹرین ہیں، ان کا اپنا ایک مزاج ہے، ان کا اپنا یک انداز ہے،ان کے نظرئیے سے لوگ اختلاف کر سکتے ہیں،ان کی ذات سے اختلاف کوئی نہیں کرتا، جو ان کو ڈکٹیٹ کر رہا تھا کہ فہیم اختر ربانی سے وزار ت چھین لی جائے ، ہم ان کے پاس جائیں گے،ان کے پاس ہم بیتھیں گے ، ان سے چائے پئیں گے اور وہ جو حکم صادر فرمائیں گے ہم اس پر انشاء اللہ عمل کریں گے''۔
واپس کریں