دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کے درمیان سپیکر چیمبر میں تلخ کلامی، واقعہ پرعباسپور میں احتجاجی مظاہرہ
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے موقع پہ گزشتہ روز وزیر اعظم تنویر الیاس اورآزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت کے ہی سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کے درمیان سپیکر چیمبر میں تلخ کلامی ہوئی ، بعد ازاں رات کے وقت اس واقعہ کے خلاف سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیاز ی کے علاقے عباسپور میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ازاد کشمیر اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر چیمبر میں وزیراعظم آزاد کشمیرتنویر الیاس اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تلخ کلامی ہوئی جس میں بعض غلط الفاظ بھی استعمال کئے گئے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں عباسپور میں وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا اور عباسپور بازار میں ٹائر جلائے۔اطلاعات میں بتایا گیا کہ 'پی ٹی آئی 'کے کارکنوںنے ٹائر جلا کر عباس پور تا ہجیرہ روڈ بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے معافی نہیں مانگتے احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے ۔ مظاہرے میں عبدالقیوم نیازی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔
واپس کریں