دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستانی مندوب منیر اکرم کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی خطرناک صورتحال بارے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا خط حوالےکیا
No image نیویارک14اکتوبر (کشیر رپورٹ):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کاخط ان کے حوالے کیاجس میں انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر کی خطرناک صورتحال بارے آگاہ کیا ہے،اکتوبر کے لئے سلامتی کونسل کی صدارت گیبون کے سفارت کار مائیکل بیانگ کے پاس ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اپنے خط میں بلاول بھٹو زرداری نےسلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گو تریش پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے مسئلے کا سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔
پاکستانی مندوب نے قبل ازیں جنرل اسمبلی کی سپیشل پولیٹکل اینڈ ڈی کالونائزیشن ( فورتھ) کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو جدید دور کے نوآبادیاتی نظام کا بدترین مظہر قرار دیتے ہوئے عشروں سے حل طلب اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ 1946 کے بعد سے اب تک80 سابق نوآبادیاں آزادی حاصل کر چکی ہیں لیکن کچھ لوگوں کو اب بھی حق خود ارادیت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین اس کی نمایاں مثالیں ہیں۔


واپس کریں