دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انٹر پول کا خالصتان تحریک کے سربراہ کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد، ہندوستان کی عالمی سطح پہ بڑی ناکامی
No image لیون( کشیر رپورٹ) انٹر پول نے خالصتان کے آزادی پسند رہنما پتونت سنگھ پنوں کے خلاف ہندوستانی حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتونت سنگھ پنوں خالصتان کی آزادی کے لئے سیاسی جدوجہد کرنے والا رہنما ہے اور سیاسی جدوجہد کی بنیاد پر پتونت سنگھ پنوں کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری نہیں کئے جا سکتے۔ہندوستان نے انٹر پول سے درخواست کی تھی کہ خالصتان تحریک کے سربراہ پتونت سنگھ پنوں کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔
انٹر پول کی طرف سے خالصتان تحریک کی حمایت اور پتونت سنگھ پنوں کے خلاف کاروائی سے انکار ہندوستان کی عالمی سطح پہ ایک بڑی ناکامی ہے۔ پنوں کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس کے لیے ہندوستان کی جانب سے یہ دوسری کوشش تھی۔ کینیڈا میں مقیم پنون خالصتان نواز سکھ فار جسٹس (SFJ) گروپ کے بانی اور قانونی مشیر ہیں۔ انٹرپول نے ممکنہ طور پر یہ کہتے ہوئے ہندوستان کی درخواست کو ٹھکرا دیا ہے کہ ہندوستان اس معاملے میں خاطر خواہ معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انٹرپول نے یہ بھی کہا کہ یو اے پی اے، جس کے تحت ریڈ کارنر کی درخواست کی گئی تھی، اقلیتی گروپوں اور حقوق کے کارکنوں کے خلاف استعمال ہونے کے لئے ا سکی تنقید ہوتی رہتی ہے ۔ انٹرپول نے کہا ہے پنوں کی سرگرمیوں کا ایک 'واضح سیاسی پہلو' ہے، جو انٹرپول کے آئین کے مطابق ریڈ کارنر نوٹس کا موضوع نہیں بن سکتا۔ ہندوستان کی درخواست کے بعد پنوں کی جانب سے دائر ایک درخواست پر فیصلہ سنانے اور ہندوستانی حکام کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد اگست میں ہندوستان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا ۔

واپس کریں