دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان نے جیتا ہو امیچ ہاتھ سے نکال دیا، انڈیا بمشکل میچ جیت گیا
No image میلبورن (کشیر رپورٹ) پاکستان نے جیتا ہو میچ آخری لمحات میں ہاتھ سے نکال دیا،انڈیا نے بمشکل میچ جیت لیا۔انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔ بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی بال پہ صفر کے سکور پہ ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔ اب شان مسعود کھیلنے آئے۔ ارشدیپ کے دوسرے اوور میں رضوان بھی کیچ آئوٹ ہو گئے، رضوان نے 4رنز بنائے۔15کے سکور پہ پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی۔سیکنڈ ڈائون پہ افتخار بیٹنگ کے لئے آئے۔چھٹے اوور میں بھیشنر کمار کی جگہ شامی کو بائولنگ کے لئے لایا گیا۔6اوور میں پاکستا ن کا سکور32رہا جس میںشان مسعود نے19اور فتخار نے7رن بنائے۔7اوور میں پاکستان کا سکور41ہو گیا۔
میلبورن سٹیڈیم تماشائیوں سے لبریز تھا۔10اوور میں پاکستا کا سکور60رہا، ، جس میں شان مسعود کے29اور افتخار کے 21سکور رہے۔12ویں اوور میں ایشون کی بائولنگ پہ افتخار نے تین چھکے لگائے،اس اوور میں21رنز بنے اور افتخار کے50رنز بھی مکمل ہوئے۔13ویں اوور میں افتخار شامی کی بال پہ ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔91کے سکور پہ پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔اب شاداب کھیلنے آئے اور دوسری بال پہ ہی چوکا لگا دیا۔14اوور کی دوسری بال پہ شاداب اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آئوٹ ہو گئے۔96پہ پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی۔اب حیدر علی کھیلنے آئے۔اسی اوور میں حیدر علی بھی2سکور بنا کر شاداب کی طرح کیچ آئوٹ ہو گئے اور95کے سکور پہ پاکستان کی 5ویں وکٹ گر گئی۔اب نواز بیٹنگ کے لئے آئے۔
15ویں اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور106ہو گیا۔16ویں اوور نے نواز نے ہردیک کی بائولنگ پہ دو چوکے لگائے۔اگلی بال پہ نواز9رن بنا کر کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور 115پہ پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی۔ اب آصف علی بیٹنگ کے لئے آئے۔آصف 2رن بنا کر ارشدیپ کی بال پہ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور120پہ پاکستان کی ساتویں وکٹ گر گئی۔اب شاہین آفریدی بیٹنگ کرنے آئے اور پہلی بال پہ دو رن لئے۔17ویں اوور کے اختتام پہ سکور125ہو گیا۔ 18واں اوور شامی نے شروع کیا، پہلی بال ڈاٹ اور دوسری پہ شان مسعود نے چوکا لگا دیا، تیسری بال پہ بھی چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل،پھر سنگل، یوں 18ویں اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور135ہو گیا۔19واں اوور ارشدیپ کرنے آئے اور پہلی بال پہ شاہین نے سنگل لے لیا،دوسری بال پہ بھی سنگل اور شان مسعود کے50رن مکمل ہو ئے،تیسری بال پہ شاہین آفریدی نے چھکا لگا دیا،اگلی بال پہ شاہین نے ارشدیپ کو چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل،آخری بال پہ بھی سنگل، اس اوور میں14رن بنے اور پاکستان کا سکور149ہو گیا۔آخری اوور کرنے بھویشنر آئے،پہلی بال وائیڈ کرا دی، دوسری بال پہ مسعود نے سنگل لیا،اگلی بال پہ شاہین کیچ آئوٹ ہو گئے، شاہین نے7بالز پہ16رنز بنائے،حارث روئوف آئے اور پہلی بال پہ ہی چھکا لگا دیا،اگلی بال ڈاٹ،اگلی بال بھی ڈاٹ رہی،آخری بال پہ دو رن بنے اور پاکستان کا سکور 20اوور میں159ہو گیا اور انڈیا کو 160کا ہدف دیا۔ارشدیپ اور ہر دیک پانڈیا نے تین ، تین وکٹیں لیں۔
شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں5رن بنے۔دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی بال پہ راہول بولڈ ہو گئے، راہول نے4رن بنائے اور یوں7کے سکور پہ انڈیا کی پہلی وکٹ گر گئی۔اب ورات کوہلی بیٹنگ کیلئے آئے۔ حارث روئوف کی دوسری بال پہ افتخا ر کے شاندا رکیچ سے روہت شرما آئوٹ ہو گیا، روہت نے4رن بنائے اور 10کے سکور پہ انڈیا کی دوسری وکٹ گر گئی۔اب سوریا یادیو آئے اور پہلی بال پہ ہی چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ تین رن لے لئے۔چار اوور کے اختتام پہ دو وکٹوں کے نقصان پہ انڈیا کا سکور17ہو گیا۔چھٹے اوور میں سوریا یادیو حارث روئوف کی بال پہ رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور یوں 26کے سکور پہ انڈیا کی تیسری وکٹ گر گئی۔شاداب کی بال پہ پٹیل 5رن بنا کر بابر اعظم کی تھرو پہ رضوان کے ہاتھوں رن آئوٹ ہو گئے اور31کے سکور پہ انڈیا کی چوتھی وکٹ گر گئی،ساتویں اوور کے اختتام پہ انڈیا کا سکور 4وکٹ کے نقصان پہ 33ہو گیا۔ نواز کے 8ویں اوور کے اختتام پہ انڈیا کا سکور4وکٹ کے نقصان پہ38 ہو گیا۔دس اوور کے اختتام پہ انڈیا کا سکور45رہا۔
12اوور میں نواز کی پہلی بال پہ پانڈیا نے چھکا لگا دیا ، دوسری بال پہ سنگل،تیسری بال ڈاٹ،چوتھی بال پہ کوہلی نے چھکا لگا دیا،آخری بال پہ بھی پانڈیا نے نواز کو چھکا لگا دیا، اس اوور میں تین چھکے لگ گئے اور 12اوور میں انڈیا کا سکور74ہو گیا۔
13ویں اوور کے لئے شاہین شاہ آفریدی لا یا گیا اور پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ دو رن بنے،تیسری بال ڈاٹ،چوتھی بال پہ کوہلی نے چوکا لگا دیا،پھر سنگل،اوور کی آخری بال پہ یارکر اور ڈاٹ بال،13اوور میں83سکور۔14واں اوورشاداب نے شروع کیا اور پہلی بال پہ کوہلی نے چوکالگا دیا،دوسری بال پہ سنگل،تیسری بال ڈاٹ،چوتھی بال پہ سنگل،اگلی بال ڈاٹ،آخری بال پہ بھی سنگل،14اوور میں سکور90ہو گیا۔اب 6اوور میں انڈیا کو60سکور کی ضرورت تھی۔
اگلا اوور نسیم شاہ نے شروع کیا،پہلی بال پہ دو رن بنے،دوسری بال پہ سنگل،تیسری بال پہ بھی سنگل،چوتھی بال پہ کوہلی نے لیگ سائیڈ پہ چوکا لگا دیا،پانچویں بال پہ سنگل ،آخری بال پہ بھی سنگل، اس اوور میں دس رن بنے اور 15اوور میں انڈیا کا سکور100ہو گیا۔اب انڈیا کو5اوور میں 60رن درکار تھے۔اگلا اوور حارث روئوف نے شروع کیا اور پہلی بال پانڈیا کو بیٹ کرائی،دوسری بال پہ سنگل،تیسری بال ڈاٹ،چوتھی پہ سنگل،اگلی بال لیگ سائیڈ سے وائیڈ رہی اور دو رن بھاگ کر بنا لئے،آخری بال پہ سنگل اور 16اوور میں انڈیا کا سکور106ہو گیا۔17واں اوور نسیم شاہ نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ دو سکور،تیسری بال بیٹ کرائی،اگلی بال پہ سنگل،پانچویں بال ڈاٹ رہی،آخری بال پہ دو رن بنے اور انڈیا کا سکور111ہو گیا۔ اب تین اوور میں انڈیا کو48رن درکار تھے یعنی فی اوور18رن۔
18واں اوورشاہین نے شروع کیا اور کوہلی نے پہلی بال پہ چوکا لگا دیا،دوسری بال لیگ سائیڈ سے وائیڈ ہو گئی،کوہلی کے50رن مکمل ہو گئے،اگلی بال بال دو رن بن گئے،اگلی بال پہ کوہلی نے چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل،پانچویں بال پہ پانڈیا نے سنگل لیا،اگلی بال پہ کوہلی نے چوکا لگا دیا ، اس اوور میں18رن بن گئے، انڈیا کا سکور128ہو گیا۔ اب انڈیا کو دو اوور میں32سکور درکار تھے۔حارث روئوف کی پہلی بال پہ پانڈیا نے سنگل لیا، دوسری بال پہ کوہلی نے سنگل لیا،تیسری بال حارث نے پانڈیا کو بیٹ کرائی،چوتھی بال پہ سنگل،اگلی بال پہ کوہلی نے چھکا لگا دیا،اگلی بال پہ بھی کوہلی نے لیگ سائیڈ پہ چھکا لگا دیا، اس اوور میں15رن بن گئے۔ اب آخری اوور میں انڈیا کو 16رن درکار تھے۔
آخری اوور نواز نے شروع کیا اور سامنے تھے پانڈیا، پہلی بال پہ ہی شاٹ مارنے کی کوشش میں پانڈیا بابر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گیا،پانڈیا نے37بالز پہ40رن بنائے، اگلی بال پہ کارتھک نے سنگل بنایا، اگلی بال پہ کوہلی نے دو رن بنا لئے،اگلی بال پہ کوہلی نے چھکا لگا دیا،یہ بال نو بال قرار پائی،اگلی بال وائیڈ،کوہلی بولڈ ہو گیا لیکن یہ فری ہٹ تھی اور اس پہ بھاگ کر تین رن لے لئے، انڈیا کو دو بالز پہ دو رن درکار، اگلی بال پہ کارتھک سٹیمپ آئوٹ ہو گیا،نواز نے وائیڈ کر دی اور اگلی بال پہ ایشون نے چوکا لگا کر انڈیا کو میچ جتوا دیا۔




واپس کریں