دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صومالیہ میں انتہا پسند تنظیم' الشباب' کے دو کاربم دھماکوں میں100سے زائد ہلاک۔ جنوبی کوریا میں بھگڈر میں 150ہلاک
No image موغادیشو۔سئیول( کشیر رپورٹ)افریقی ملک صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں دوکاربم دھماکوں میں100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ جنوبی کوریا کے دارلحکومت سئیول میں ایک جشن کے دوران بھگڈر میں 150سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک مصروف جنکشن پر دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریبا300 افراد زخمی ہوئے۔انتہا پسند تنظیم ' الشباب ' نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں وزارت تعلیم کو نشانہ بنایا گیا، الشباب نے کہا کہ وزارت تعلیم کو غیر مسلم ممالک کی حمایت حاصل ہے اور وہ صومالیہ کے بچوں کو اسلامی عقیدے سے دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔الشباب نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وہ اس وقت تک لڑنے کے لیے پرعزم ہے جب تک کہ ملک میں اسلامی قانون کی حکمرانی نہیں ہو جاتی۔
جنوبی کوریا کے دارلحکومت سئیول میں ' ہیلووین' کے جشن کے دوران بھگڈر مچ جانے سے 150 سے زیادہ افراد ہلاک اور 86 زخمی ہوئے۔سئیول کے معروف علاقے ایٹاون میں ایک لاکھ سے زائد افراد 'ہیلووین' کے جشن کے موقع پر وہاں جمع ہوئے تھے۔ ایٹاون علاقے کی تنگ گلیوں میں لوگ بھگڈر اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیاں شروع کی گئیں اور وہاں کی ایک عمارت کو مردہ گھر میں تبدیل کرتے ہوئے وہاں لاشیں لانے کا کام شروع کیا گیا۔
واپس کریں