دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کا سیمیناز میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ایک گول میزکانفرنس کا انعقادکیا۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سابق امیر عبدالرشید ترابی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ کانفرنس میں فرزانہ یعقوب، راجہ نجابت حسین، غلام نبی بٹ، راجہ پرویز اور مقبوضہ جموں وکشمیرجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی شرکت کی ۔مقررین نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس دن کو اس تجدیدعہد کے ساتھ منا تے ہیں کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت کے حصول تک شہدا کا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا بھارت کی درندہ صفت فوج اور ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے ظالم فوجیوں نے مکرو فریب سے جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانیں ایک عظیم مقصد کیلئے قربان کیں اور انکی بیش بہاقربانیاں ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں پاکستان ہجرت کرنے والے جموں کے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری عوام شہدا کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی پرامن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کی غلامی سے آزاد ہوکر کھلی فضا میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
واپس کریں