دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر،دو بھارتی فوجیوں نے خود کشی کر لی
No image سرینگر۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے دو فوجی اہلکاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اپنی ہی رائفلوں سے خود کشی کر لی۔پہلا واقعہ جموں کے مضافاتی علاقے گجن سو علاقے میں پیش آیا جہاںگروڈا سرحدی علاقے میں متعین فوجی افسر چکر پانی پرساد تیواری ساکن مدھیہ پردیش نے اپنی سروس رائفل سے خود کو نشانہ بنا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔دوسرا واقعہ ضلع بارہمولہ میں جموںکے سانبہ علاقے میں2 جکلے رجمنٹ کے رکھشت کما ر نے رائفل سے خود کشی کر لی۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں متعین بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں۔
واپس کریں