دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ،الیکشن کے دوسرے روز رات تک بھی مکمل نتائج کا اعلان نہ کیا جا سکا
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں اور تینوں جماعتوں، حکمران پی ٹی آئی اور ا[وزیشن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے کامیابی کا دعوی کیا جا رہا ہے۔الیکشن مکمل ہونے کے بعد دوسرے دن، سوموار کی شام چھ بجے تک بھی مکمل نتائج کا اعلان نہ کیا جا سکا۔ڈسڑکٹ کونسل کی کل74سیٹوں میں سے53کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی 21سیٹوں کے نتیجے کا اعلان ابھی باقی ہے۔ یونین کونسل کی کل 535سیٹوں میں سے372کا اعلان کیا گیا ہے اور ابھی163کے نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔3میونسپل کمیٹیوں کی کل10 سیٹوں میں سے7کا اعلان کیا گیا ہے اور3کے نتائج باقی ہیں،4ٹائون کمیٹیوں کی کل14سیٹوں میں سے 9کا اعلان کیا گیا ہے اور5کا اعلان ابھی باقی ہے۔ ابھی تک صرف مظفر آباد میونسپل کارپوریشن کی تمام36سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے12تحریک انصاف نے8پیپلزپارٹی نے7، مسلم کانفرنس نے2سیٹیں حاصل کیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایک گھنٹے بعد مکمل نتائج کا اعلان متوقع ہے۔
آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کے غیر مناسب اقدامات کے مضر نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج کا اعلان تسلی بخش نہیں ہے، نتائج میں غیر معمولی تاخیر اور تینوں اضلاع کے نتائج کے اعداد و شمار الگ الگ نہ بتانا الیکشن کمشن کی کارکردگی میں خامی کا اظہار ہے۔
واپس کریں