دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان ریاست گجرات اسمبلی کے الیکشن
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی ریاست گجرات میں آج ،یکم ددسمبر کو ریاستی اسمبلی کے پہلے مرحلے میں کل182سیٹوں میں سے 89سیٹو ں پہ ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 5دسمبر کو93سیٹو پہ ووٹنگ ہو گی۔الیکشن میں بی جے پی ، کانگریس اور آپ پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ بسپا اور بی ٹی پی بھی کئی سیٹوں پہ الیکشن لڑ رہی ہیں۔گجرات میں1988سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ گزشتہ الیکشن میں بی جے پی نے110اور کانگریس نے59سیٹیں حاصل کی تھیں۔گجرات اسمبلی کے الیکشن میں ووٹروں کی تعداد 4کروڑ 90لاکھ سے زیادہ ہے۔بی جے پی گجرات کو اپنا گڑھ قرار دیتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعظم بننے سے پہلے گجرات کے وزیر اعلی تھے اور 2002میں ان کی حکومت کی منصوبہ بندی اور آشیر باد سے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں مسلمانوں کو، جن میں کئی معروف شخصیات بھی شامل تھیں، بیدردی سے ہلاک کیا گیا۔گجرات کے ان مسلم کش فسادات کرنے والے قاتلوں کو ہندوستانی عدلیہ نے بغیر کوئی سزا دیئے باعزت رہا کر دیا تھا۔اپنی حکومت کی نگرانی میں یہ قتل عام کرانے پہ امریکہ نے وزیر اعلی نریندر مودی کے امریکہ داخلے پہ پابندی لگا دی تھی۔ایک اقلیت ، مسلمانوں کے قتل عام کا یہ اندوہناک واقعہ گجرات ریاست کی پہچان بن گیا ہے۔
واپس کریں