دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسد مجید خان پاکستان کے سیکرٹری خارجہ مقرر
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان کے سینئر سفارت کار اسد مجید خان کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا۔اسد مجید خان پاکستان کی فارن سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ وہ 11 جنوری 2019 سے امریکہ میں پاکستانی سفیر کے طور پرمتعین رہے اور اس کے بعد انہیں بیلجئیم، یورپی یونین (EU) اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جمعہ کو ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔یہ عہدہ رواں سال ستمبر میں سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوا تھا اور مستقل سیکرٹری خارجہ تعینات کرنے کے بجائے سینئر سفارت کار جوہر سلیم کو سیکرٹری خارجہ کے دفتر کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا جب تک اس عہدے پر باقاعدہ تقرری نہیں ہو جاتی۔
واپس کریں