دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
محکمہ 'اے کے ایم آئی ڈی سی 'کے 69 پنشنرز کا دیرینہ مسئلہ ہو گیا
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے محکمہ 'اے کے ایم آئی ڈی سی 'کے 69 پنشنرز کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، اس وجہ سے محکمہ 'اے کے ایم آئی ڈی سی 'کے 69 ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن سالہا سال سے رکی ہوئی تھی اور ان ریٹائرڈ ملازمین میں سے کئی فوت بھی ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری صنعت و تجارت لیبر و معدنی وسائل مرزا وجاہت رشید بیگ نے پنشنرز نمائندگان کو نوٹیفکیشن بابت ادائیگی پنشن و بقایاجات جاری کرتے ہوئے پیش کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل معدنی وسائل چوہدری مجید احمد، اویس احمد، سینئر جیالوجسٹ معدنی وسائل اور جمیل اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنی وسائل بھی ہمراہ تھے۔
واپس کریں