دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی میڈیا میں مظفر آباد میں ' پی ٹی آئی ' کے وزیر اعظم پاکستان کے خلاف مظاہرے کی نمایاں کوریج
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستانی میڈیا نے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے خلاف مظاہرے کو نمایاں کوریج دی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب آزاد کشمیر میں پاکستان کے کسی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا میں تحریک انصاف کے مظفر آباد میں مظاہرے کی رپورٹنگ ان الفاظ میں کی گئی کہ '' پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے کارکنوں نے منگل کو مظفر آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سڑک پر جمع ہو کر وزیر اعظم پاکستان کا پتلا جلایا اور سڑک میں ٹائر جلا کر نعرے بازی کی''۔
واپس کریں