دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کے کئی بڑے تجارتی گروپ جائنٹ وینچر میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کاروبار کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا انکشاف
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اگر پاکستان کی معیشت بدترین ہو کر دیوالیہ ہو جاتی ہے تو اس سے بھارتی کمپنیاں بھی متاثر ہو ں گی جو جائنٹ وینچر کے ساتھ پاکستان میں کاروبار کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق بھارتی کمپنیاں ٹیکسٹائل، ٹیلی کمیونیکیشن اور سٹیل کے شعبوں میں بھی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ جائنٹ وینچرمیں کاروبار کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹاٹا گروپ جائنٹ وینچر کے ذریعے پاکستانی ملکیت والی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے جس میں پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری شامل ہے۔ ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کاٹن یارن اور فیبرک کی پیداوار میں ایک سرکردہ کمپنی ہے،۔ بھارتی ٹا ٹا گروپ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کے ساتھ بھی کاروبار کر رہا ہے۔ یہ جوائنٹ وینچر پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اور براڈ بینڈ خدمات فراہم کرتا ہے۔
بھارت کی بڑی اسٹیل کمپنی جندل اسٹیل کا بھی پاکستان میں بڑا کاروبار ہے۔ جندل اسٹیل پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بھی سرگرم ہے، اس لیے اس اسلامی ملک میں جاری بحران سے ان بھارتی کمپنیوں کا کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جاری خراب معاشی دور کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان امپورٹ ایکسپورٹ جیسی کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ٹریڈنگ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2021 میں بھارت سے تقریبا 503 ملین ڈالر درآمد کیے تھے۔ اس میں طبی مصنوعات، کیمیکل، چینی اور پلاسٹک کا سامان بھارت سے پاکستان بھیجا گیا۔ اگر پاکستان میں حالات مزید خراب ہوئے تو امپورٹ ایکسپورٹ بہت متاثر ہو گی اور پاکستان کو اشیا برآمد کرنے والی بھارتی کمپنیوں کا کاروبار کم ہو سکتا ہے۔
واپس کریں