دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایف بلاک ، نیو کٹاریاں سے قبرستان تک رسائی کے انڈر پاس کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کی 7کروڑ گرانٹ کی منظوری،IJPروڈ کے دونوں طرف باڑ تنصیب کا فیصلہ
No image راولپنڈی(کشیر روپرٹ ) ایف بلاک ، نیو کٹاریاں کی آبادی کے شاہ قاف قبرستان کے راستے کے لئے IJPروڈ پہ انڈر پاس کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نے 7کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔آئی جے پی روڈ کی تعمیر نو کا بڑا منصوبہ زیر تعمیر ہے اورآئی جے پی کی ڈبل روڈ کی وجہ سے ایف بلاک ، نیو کٹاریاں سے جنازے قبرستان تک لانا بہت مشکل تھا ، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے مقامی سیاسی رہنمائوں کی طرف سے توجہ دلائے جانے پر ایف بلاک ، نیو کٹاریاں سے شاہ قاف قبرستان تک رسائی کے لئے انڈر پاس کی تعمیر کے لئے 7کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق تعمیر نو کے منصوبے کے تحت آئی جے پی روڈ کے دونوں طرف آہنی باڑ لگائی جائے گی۔ باڑ لگانے سے غیر مجاز گاڑیاں اور موٹرسائیکل روڈ پر داخل نہیں ہو سکیں گی تاہم چوراہے اور راستے ملانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔آئی جے پی روڈ کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل ہونے کے لئے مارچ کی تاریخ دی گئی ہے۔منصوبے پہ کام جاری ہے تاہم یہ منصوبہ مارچ تک مکمل ہونا ممکن نظر نہیں آ رہا۔
واپس کریں