دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن نے 8اکتوبر کی نئی تاریخ دے دی
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے الیکشن ملتوی کر تے ہوئے 8اکتوبر کی نئی تاریخ دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔اس سے پہلے سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی، الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا اور اس شیدڈول کے تحت امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کر دیئے تھے۔اب پنجاب اسمبلی کے الیکشن تقریبا چھ ماہ بعد کرائے جانے کی تاریخ دی گئی ہے۔
واپس کریں