دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سکھوں کے خلاف کارائیوں کی صورتحال میں ہندوستانی حکومت نے متعدد صحافیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کر یئے
No image چندی گڑھ(کشیر رپورٹ) چنڈی گڑھ(کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکومت نے پنجاب میں سکھوں کے خلاف جاری گرفتاریوں، تادیبی کاروائیوں کی صورتحال میں پنجاب کے متعدد صحافیوں،مبصرین کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کر دیئے ہیں۔ چنڈی گڑھ پریس کلب (سی پی سی) نے پنجاب سے وابستہ آزاد صحافیوں سمیت متعدد صحافیوں، مبصرین اور میڈیا تنظیموں کے ٹوئٹر اکانٹس کی معطلی کی مذمت کی ہے۔ سی پی سی کے صدر سوربھ دگل نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں حکومت کی درخواست پر اکانٹس کوروک دیا گیا ہے۔بی بی سی کی پنجابی نیوز سروس کے ٹوئٹر اکانٹ کو بلاک کرنے اور بحال کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں اور میڈیا کے دیگر ٹوئٹر اکانٹس تاحال معطل ہیں۔سی پی سی نے اسے آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا۔ سی پی سی نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور میڈیا ورٹیکلز کے اکانٹس کو بحال کیا جانا چاہئے اور سرکاری ادارے صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کریں۔ہندوستانی حکومت پنجاب میں وارث پنجاب دے نامی تنظیم کے صدر، سکھوں کے مقبول عام رہنما امرت پال سنگھ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں مصروف ہے اور اس دوران بڑی تعداد میں سکھوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واپس کریں