دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں فوجی گاڑی پہ حملے میں5بھارتی فوجی ہلاک ایک زخمی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں بھارتی فوج کے ایک ٹرک پہ حملے میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ بھارتی فوج کے مطابق جمعرات کو دن تقریباتین بجے راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان بھارتی فوج کی ایک گاڑی پہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی اورگرنیڈ فائر کئے جس سے فوجی ٹرک میں آگ لگ گئی۔حملے میں کائونٹر انسرجنسی کے لئے متعین راشٹریہ رائفلز کے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔فوج کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ حملے کے وقت علاقے میں بارش جاری تھی۔ اس سے پہلے بھارتی فوج کی طرف سے بیان دیا گیا کہ فوجی ٹرک میں آگ لگنے سے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بعد میں کہا گیا کہ فوجی حملے میں مارے گئے ہیں۔
واپس کریں